وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا پروٹوکول کے بغیر تھانہ غالب مارکیٹ کا اچانک دورہ،جدیدانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے‘وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف

جمعرات 24 دسمبر 2015 22:38

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا پروٹوکول کے بغیر تھانہ غالب مارکیٹ کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ رات پروٹوکول کے بغیر تھانہ غالب مارکیٹ کا اچانک دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے گلبرگ میں ایس پی ماڈل ٹاؤن کے دفتر میں قائم جدید آپریشن روم کا دورہ بھی کیا۔ یہ آپریشن روم ڈیجیٹل اینڈ سمارٹ پولیسنگ کے نظام کے تحت قائم کیا گیا ہے جس میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن کا تمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ موجود ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بغیرکسی پیشگی اطلاع اچانک ایس پی ماڈل ٹاؤن کے دفتر پہنچے اور جدید آپریشن روم کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے وہاں موجود اہلکاروں سے گفتگو بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف جرائم کی روک تھام میں کمی ممکن ہے بلکہ پولیس کی کارکردگی کو بھی بہتر بنایا جا سکتاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس کو عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرناہے۔

متعلقہ عنوان :