فیصل آباد:موٹر وےپرکار اور بس میں تصادم 5 افراد جاں بحق

ہفتہ 26 دسمبر 2015 11:04

فیصل آباد:موٹر وےپرکار اور بس میں تصادم 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد .(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر2015ء)فیصل آباد میں موٹر وےپرڈپٹی والا انٹر چینج کے قریب کار اور بس میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقہ جناح کالونی کے رہائشی حاجی محمد اشرف اپنے خاندان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور ائر پورٹ سے واپس فیصل آباد آرہے تھے کہ موٹر وے پر ڈپٹی والا نٹر چینج کے قریب ان کی کار سڑک کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں محمد اشرف، بیوی پروین اختر ،بیٹے محمد سبحان ، محمد ثاقب اور بہو صفیہ جاں بحق ہو گئے۔