حفیظ ، اظہر علی تربیتی کیمپ میں شرکت کرینگے : شہریار خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 دسمبر 2015 11:30

حفیظ ، اظہر علی تربیتی کیمپ میں شرکت کرینگے : شہریار خان

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26دسمبر- 2015ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہاہے کہ انہوں نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کو بہت پیار سے سمجھایا ہے ، دونوں کھلاڑی تریتی کیمپ میں شامل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر کو فی الحال کیمپ میں بلایا ہے ، وہ ابھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں تاہم اگر مستقبل میں عامر کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو ان کا ساتھ دینا جانا چاہیے ، یہ سینئر کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مستقبل میں عامر کو ساتھ لے کر چلیں ، محمد حفیظ اور اظہر علی کو پیار سے سمجھایا ہے اور دونوں کھلاڑی آج تربیتی کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں جب کہ عامر کو بھی ڈسپلن کی پابندی کے حوالے سے سمجھایا ہے ۔

پی سی بی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان اگلے دو سے تین روز میں کر دیا جائے گا ۔