پہلا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 11:44

پہلا ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26دسمبر- 2015ء) میزبان نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں کیویز نے آئی لینڈرز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

دورہ نیوزی لینڈ پر موجود سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم آئی لینڈرز کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 47 اوورز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

مہمان ٹیم کی جانب سے سری وردنے اور کولاسیکرا نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے جب کہ میزبان ٹیم کے باؤلر میٹ ہینری چار وکٹوں کیساتھ نمایاں رہے ۔ نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف محض 21 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ کیویز کے مارٹن گپٹل اور کپتان برینڈن میکولم نے نصف سنچریاں سکور کیں ۔ میٹ ہنری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔