نواز شریف سے ملاقات سے ثابت ہوا کہ نریندر مودی بہادر انسان ہیں‘ مہیش بھٹ

ہفتہ 26 دسمبر 2015 11:45

نواز شریف سے ملاقات سے ثابت ہوا کہ نریندر مودی بہادر انسان ہیں‘ مہیش ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) بھارتی فلمساز مہیش بھٹ بھارت میں اقلیتوں اور مسلمانوں سے نارواسلوک پر اکثر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اور حال ہی میں انہیں فرقہ پرست بھی قرار دے چکے ہیں تاہم انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مہیش بھٹ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ انسانی سوچ میں کوئی بھی بڑی تبدیلی امید کی جرات سیپیدا ہوتی ہیاور پھلتی پھولتی ہے ، پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات سے ثابت ہوا کہ نریندر مودی بہادر انسان ہیں ۔