بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پاکستان میں منحوس ثابت تو نہیں ہوں گے ؟

سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی‘ پاکستان کے نامور نجومی ”ماموں “نے بھی بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا

ہفتہ 26 دسمبر 2015 11:45

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پاکستان میں منحوس ثابت تو نہیں ہوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پاکستان میں منحوس ثابت تو نہیں ہوں گئے ؟سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی جبکہ پاکستان کے نامور نجومی ”ماموں “نے بھی بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق وزیرا عظم نر یندر مودی کی لاہور آمد کے بعد جہاں اس ملاقات کو سیاسی اور سفارتی حلقوں میں انتہائی اہمیت حاصل رہی وہیں سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم کے مختصر دورہ پاکستان کیلئے منحوس ہونے کے بارے میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس کے بعد نامور نجومی ”ماموں “ نے کہا کہ مر یخ اور عطاردکی وجہ سے بھارتی وزیر اعظم کی پاکستان آمد ممکن ہو ئی مگر ان کا ستارہ گردش میں ہے اس لیے ان کے دورہ پاکستان کیلئے فائدہ مند ہونے کی بجائے نقصان دہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ مودی جہاں بھی جاتا ہے وہیں کوئی مسئلہ پیدا ہوجاتاہے ،یورپ میں سبز قدم پڑتے ہی پیرس میں قیامت ٹوٹ پڑی تھی۔ بھارتی وزیر اعظم آسٹریلیا، کینیڈا، نیپال، چین جرمنی جہاں بھی گئے کوئی نہ کوئی نحوست ہی لے کر گئے سب سے پہلے نریندر مودی آسڑیلیا گئے تو وہاں کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ کو خود ان کی پارٹی نے کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا، کینیڈا میں سٹیفن ہار پردس سال سے وزیراعظم تھے لیکن مودی کے وہاں قدم رکھتے ہی ان کا دھڑن تختہ ہو گیا۔ نیپال گئے تو وزیراعظم سوشیل کمار کی چھٹی کروادی، حالانکہ بیچارے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مودی کو لینے خود ائیرپورٹ گئے۔