2015بھارت کی فلمی صنعت اوربڑے ادارکاروں کے لیے اچھا سال ثابت نہ ہوا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 26 دسمبر 2015 11:50

2015بھارت کی فلمی صنعت اوربڑے ادارکاروں کے لیے اچھا سال ثابت نہ ہوا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 دسمبر۔2015ء)بھارت میں2015بڑے بجٹ سے بننے والی بڑے اداکاروں کی فلموں کے لیے اچھا سال ثابت نہیں ہوا سال کی ابتدا ارجن کپور، سوناکشی سنہا اور منوج واجپئی کی فلم ’تیور‘ سے ہوئی۔ اس فلم میں سلمان کے مداحوں کو آمادہ کرنے کے لیے ایک گانا میں تو سلمان کا فین بھی شامل کیا گیا تاہم اس کے باوجود یہ فلم ناکام رہی۔

تقریبا 40 کروڑ کے بجٹ والی یہ فلم باکس آفس پر بھارت میں تقریبا 39 کروڑ کا بزنس ہی کر پائی۔فروری میں ریلیز ہونے والی فلم ’رائے‘ میں اہم اداکار ارجن رامپال اور اداکارہ جیکلن فرنانڈیز تھیں۔ اس فلم میں رنبیر کپور نے بھی چھوٹا سا رول ادا کیا تھا۔ فلم کی تشہیر اس طرح کی گئی جیسے رنبیر بھی اس کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کو نہ مبصرین نے سراہا اور نہ ہی مداحوں نے۔

اچھی اوپننگ ملنے کے باوجود 40 کروڑ کی لاگت میں بننے والی یہ فلم 58 کروڑ ہی کما سکی۔فروری میں ہی ریلیز ہونے والی ایک اور فلم ’شمیتابھ‘ کو امیتابھ بچن کی آواز کے لیے ٹریبیوٹ مانا جا رہا تھا لیکن یہ فلم باکس آفس پر کوئی ٹریبیوٹ نہیں دے پائی اور باکس آفس پر اس فلم کی کمائی 22.46 کروڑ ہی رہی۔ڈائریکٹر دبایر بینرجی کی اپریل میں ریلیز ہونے والی فلم ڈیٹکٹیو بیومییش بخشی‘ کی انڈسٹری کے اندر اور باہر خاصی بحث تھی مگر اسے بھی ناظرین نہیں ملے۔

35 کروڑ کی لاگت سے بننے والی یہ فلم ملک بھر میں تقریباً 32 کروڑ کما کر اپنے اخراجات بھی پورے نہ کر سکی۔مئی میں ریلیز ہونے والی ’بامبے ویلویٹ‘سال کی سب سے مشہور فلموں میں ایک تھی لیکن یہ سال کی سب سے ناکام فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی۔ رنبیر کپور اور انوشکا شرما کی اداکاری والی اس فلم میں کرن جوہر پہلی بار ولن کے کردار میں نظر آئے۔

ہدایت کار انو راگ کشیپ کی یہ فلم 120 کروڑ کی لاگت کے مقابلے میں باکس آفس پر 30 کروڑ بھی نہیں کما سکی۔ اس فلم کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ناظرین کی کمی کی وجہ سے اس کے بہت سے شو منسوخ کرنے پڑے۔بالی وڈ کے دبنگ یعنی سلمان خان نے اس سال آدیتہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی اور سنیل شیٹی کی بیٹی عطیہ شیٹی کو لانچ کرنے کا بیٹرا اٹھایا تاہم یہ لانچنگ ناکام رہی۔

1983 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’ہیرو‘ کے اس ری میک میں مرکزی کردار آدتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی اور سنیل شیٹی کی بیٹی عطیہ نے نبھایا لیکن جہاں فلم مبصرین نے ان اداکاری کی صلاحیت پر سوال اٹھایا وہیں ناظرین نے بھی اسے مسترد کردیا۔اگرچہ اس فلم کی تشہیر کے لیے سلمان خان نے پورا زور لگایا اور فلم کے ٹکٹ خریدنے والوں سے ملنے کا وعدہ بھی کیا لیکن ناظرین کو فلم پسند نہیں آئی۔

سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے بچن کی واپسی کی وجہ سے بحث میں رہنے والی فلم ’جذبہ‘ بھی باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھا پائی اور 30 کروڑ کی لاگت سے بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر 33 کروڑ کمانے کے بعد دم توڑ دیا۔’کوئن‘ جیسی سپر ہٹ فلم بنانے والے ڈائریکٹر وکاس بہل کی فلم ’شاندار‘ بھی رواں برس کی ناکام فلموں میں شامل رہی۔ شاہد کپور، پنیج کپور اور عالیہ بھٹ جیسے نام بھی اس فلم کو باکس آفس پر رنگ جمانے میں ناکام رہے۔ودیا بالن کی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ کنگنا راناوت کی ’کٹی بٹی‘ اور ابھیشیک بچن کی سولو فلم ’آل از ویل‘ بھی ناکام ثابت ہوئی۔