موقف پر قائم ہوں ، ملکی وقار مجروح کرنیوالوں کو دوبارہ ٹیم میں نہیں لیا جانا چاہیے : محمد حفیظ

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:12

موقف پر قائم ہوں ، ملکی وقار مجروح کرنیوالوں کو دوبارہ ٹیم میں نہیں ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ سزایافتہ پاکستانی باﺅلر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے خلاف ڈٹ گئے ، کہتے ہیں کہ ساری زندگی اس موقف پر قائم رہیں گے کہ ملکی وقار مجروح کرنیوالوں کو دوبارہ ٹیم میں شامل ہونیکا موقع نہیں دینا چاہیے، امید ہے ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کرپشن کرکے پاکستان کا نام خراب کرنے والوں کو دوبارہ موقع نہیں ملنا چاہئے ، چیئرمین پی سی بی نے بہت تسلی سے ہمارا موقف سنا اور تمام معاملات قوانین کے مطابق حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے ۔

حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی سے واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ اوسط درجے کے کھلاڑی ہیں لیکن ملک کیلئے ہمیشہ اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے رہیں گے ۔ وہ اپنے اصولی موقف پر ڈٹے رہیں گے کیوں کہ وہ پاکستان کا امیج خراب کرنے والوں کے خلاف ہیں ، لوگوں نے ان کا موقف غلط انداز میں لیا ، ان کا موقف کسی ایک شخص کیلئے نہیں ہے بلکہ ہر اس شخص کے خلاف ہے جو پاکستان کا نام خراب کرے گا ۔