ملکی ہاکی دوبارہ اسکا مقام دلانا کافی مشکل مرحلہ ، راتوں رات نہیں ہوگا ،شہباز احمد

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:27

ملکی ہاکی دوبارہ اسکا مقام دلانا کافی مشکل مرحلہ ، راتوں رات نہیں ہوگا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہاہے کہ پاکستان میں اس کھیل کو ایک برانڈ کے طور پر تیار کرنا ہے تاکہ بار بار حکومت کا درازہ کھٹکھٹانے کے بجائے اپنے فنڈز خود جمع کرسکیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں شہباز احمد نے کہا کہ پاکستان ہاکی کو دوبارہ اسکا مقام دلانا کافی مشکل مرحلہ ہے، یہ راتوں رات نہیں ہوگا لیکن سب مل کر محنت کریں تو تین سے چار سال میں پاکستان ہاکی ٹیم کامیابی کی ڈگر پر آجائے گی ۔شہباز احمد نے کہاکہ جس دن پاکستان ہاکی ٹیم جیتنا شروع کردے گی ‘ سب کچھ ٹھیک ہونے لگے گا ، فی الحال پی ایچ ایف کی پہلی ترجیح سکول اور کالج کی سطح پر ہاکی کے مقابلوں کو بحال کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :