بی سی سی آئی نے پاکستانی ایمپائر اسدراؤف کو نوٹس جاری کر دیا

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:27

بی سی سی آئی نے پاکستانی ایمپائر اسدراؤف کو نوٹس جاری کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پاکستانی ایمپائر اسد راؤف کو کرپشن الزامات پر نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں خود پر عائد الزامات کا جواب پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ممبئی میں بی سی سی آئی کی ڈسپلنری کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس ششانک منوہر کی صدارت میں ہوا جس میں اجیت چنڈیلا اور ہیکن شاہ سمیت اسد راؤف کے معاملے کا جائزہ لیا گیا، چنڈیلا اور شاہ کی قسمت کا فیصلہ اب 5 جنوری کو ہو گا۔

2013ء میں آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل سامنے آنے پر اسد راؤف فوری طور پر بھارت سے واپس وطن لوٹ آئے تھے لیکن ممبئی پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں انہیں اشتہاری ملزم قرار دیدیا اور کہا کہ وہ انہیں پوچھ گچھ کے لیے اپنے سامنے دیکھنا چاہتی ہے۔ اسد راؤف ہمیشہ اپنی معصومیت پر بضد رہے اور اپنے خلاف کرپشن کے شواہد سامنے لانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔