ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی، سری لنکن کرکٹر کونسل پریرا پر4 برس کی پابندی عائد ہونیکا امکان

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:28

ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی، سری لنکن کرکٹر کونسل پریرا پر4 برس کی پابندی عائد ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کوسل پریرا پر 4 برس کی پابندی عائد کر دی۔ پریرا ڈوپنگ کیس میں پابندی کی سزا کا سامنا کرنے والے دوسرے سری لنکن پلیئر ہیں، اس سے قبل 2011ء میں منعقدہ ورلڈ کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر اپل تھرنگا پر بھی تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر میں پریرا کے یورین سیمپل کا ٹیسٹ ہوا تھا جس میں غیرممنوعہ ادویات کا مرکب پایا گیا ہے اور رواں ماہ کے شروع میں ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ آئی سی سی نے جمعہ کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر پریرا پر چار برس کی پابندی عائد کر دی ہے جو کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔ سری لنکن وزیر کھیل دایا سیری نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے ہمیں پریرا پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، ہم پابندی کے خلاف اپیل کریں گے، امید ہے کہ پریرا ڈوپنگ کیس سے اپنا نام کلیئر کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :