آسٹریلیا آئندہ سال امریکہ کیخلاف ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے ابتدائی راؤنڈ کی میزبانی کریگا

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:28

آسٹریلیا آئندہ سال امریکہ کیخلاف ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے ابتدائی راؤنڈ ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)آسٹریلیا آئندہ برس امریکہ کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے ابتدائی راؤنڈ کی میزبانی کرے گا۔ دونوں کے درمیان ٹائی 4 سے 6 مارچ تک میلبورن گراس کورٹ پر کھیلی جائے گی۔ لیٹن ہیوٹ بطور کپتان ڈیبیو کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکہ اور آسٹریلیا ڈیوس کپ تاریخ کے کامیاب ترین ممالک ہیں امریکہ کو ریکارڈ 32 اور آسٹریلیا کو 28 بار ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ‘ آئندہ ماہ شیڈول آسٹریلین اوپن ہیوٹ کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا اور اس کے بعد وہ آسٹریلیا کے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے۔

ہیوٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بطور کپتان میری پہلی ٹائی ہو گی، امریکہ خطرناک حریف ہے کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہو گی۔