آل پاکستان انٹریونیورسٹیز باکسنگ چمپئن شپ کل شروع ہوگی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:30

آل پاکستان انٹریونیورسٹیز باکسنگ چمپئن شپ کل شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) 19 ویںآ ل پاکستان انٹریونیورسٹیزباکسنگ چمپئن شپ کل اتوار سے فاسٹ یونیورسٹی ،اسلام آباد میں شروع ہوگی، آرگنائزنگ سیکرٹری عون عباس نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 33 یونیورسٹیز کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی اور چمپئن شپ کا افتتاح عالمی چمپئن عامر خان دن دس بجے کریں گے،انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چمپئن شپ پانچ روز تک جاری رہے گی۔