بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان ، رپورٹر کی توبہ توبہ کروادی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:37

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان ، رپورٹر کی توبہ توبہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 دسمبر 2015 ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گذشتہ روز پاکستان کے دورے نے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کی توبہ توبہ کر وا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کے آگاہ کرتے ہوئے نجی ٹی وی کے رپورٹر کا کہنا تھا کہ عالمی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک ایسا خود مختار ملک ، جس کی اپنی پارلیمنٹ ، اپنی اسمبلی اور اپنی جمہوریت سے اس نے کسی اور ملک کے ایک سو بیس افراد کو بغیر ویزہ اپنی سر زمیں پر رُکنے کی اجازت دی ہو ۔

علاوہ ازیں ان کی خاطر تواضع میں بھی کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے ، نجی ٹی وی کے رپورٹر نے دوران رپورٹنگ ہی کانوں کو ہاتھ لگاتے توبہ توبہ کی اور کہا کہ اس ضمن میں پاکستان حکام کی اس لا پرواہی کو کسی صورت معاف نہیں کیا جانا چاہئیے۔ انہوں نے اپنے دلچسپ انداز میں مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: