بنگلہ دیش پریمئر لیگ ، میچ ریفری رقیب الحسن کی جانب سے ٹاس کا نتیجہ بد لے جانیکا انکشاف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:46

بنگلہ دیش پریمئر لیگ ، میچ ریفری رقیب الحسن کی جانب سے ٹاس کا نتیجہ ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26دسمبر- 2015ء) بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل ) میں میچ فکسنگ کے واقعات نے تو اس کی شہرت کو داغ دار کر رکھا تھا تاہم اب میچ ریفری کی جانب سے ٹاس کا رزلٹ بدلنے کے واقعات نے بھی لیگ کی شفافیت پر سوالیہ نشا ن لگا دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے 5ویں ایڈیشن میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور باریسال برنرز کے مابین میچ میں جب باریسال کے کپتان محمود اللہ ریاض نے سکہ ٹاس کے لیے اچھالا گیا تو میچ ریفری رقیب الحسن تیزی سے گرتے ہوئے سکے کی جانب بڑھے اور سکہ اپنے ہاتھ میں چھپا کر اٹھایا تاہم کیمرے کی آنکھ نے اس دوران ان کی بے ایمانی کا راز فاش کردیا ، ری پلیز میں صاف دکھ رہا تھاکہ62سالہ رقیب الحسن نے سکہ اٹھاتے ہوئے اس کا رخ بدل دیا جس کے نتیجے میں ہیڈ کہنے والے ڈھاکہ کے کپتان کمار سنگاکارا ٹاس جیت گئے ۔

یاد رہے کہ رقیب الحسن اس سے قبل چٹاگانگ وکنگز اور سلہٹ سپر سٹارز کے مابین کھیلے گئے میچ میں بعض کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ ہونے کے معاملے کا حصہ بھی رہ چکے ہیں ۔