امریکا میں گزشتہ برس اسلحے کی فروخت میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ

ہفتہ 26 دسمبر 2015 12:57

امریکا میں گزشتہ برس اسلحے کی فروخت میں 10 ارب ڈالر کا اضافہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء ) امریکی کانگریس میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں گزشتہ برس اسلحے کی فروخت میں دس ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی کانگریس میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے دیگر عالمی ممالک کو اسلحے کی فروخت میں گزشتہ برس دس ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو کہ 2013 کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 2014 میں امریکا نے کل36 ارب 200 کروڑ کروڑ مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔ اس طرح امریکا اس وقت عالمی اسلحہ مارکیٹ میں 50 فیصد اسلحہ فروخت کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد روس دوسرے نمبر پر اسلحہ فروخت کرنے والا ملک ہے۔ 2014 میں روس نے 10 ارب 200 کروڑ ڈالر کا اسلحہ بیرونی ممالک کو بیچا۔سویڈن ساڑھے پانچ ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر ، فرانس چارب ارب 400 کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ چین پانچویں نمبر پر ہے۔ چین نے گزشتہ برس 2 ارب 200 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔

متعلقہ عنوان :