صدر مملکت ممنون حسین کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 13:06

کراچی ۔ 26 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 دسمبر۔2015ء) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 139 ویں یوم ولادت کے موقع پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صدر مملکت ممنون حسین نے جمعہ کو مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

(جاری ہے)

اپنے تاثرات میں صدر مملکت نے لکھا کہ قائداعظم محمد علی جناح مسلمانان برصغیر کے غیر متنازعہ قائد تو ہیں ہی لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک ایسی ریاست کے بانی کا مرتبہ عطا فرمایا ہے جو ریاست مدینہ کی نظریاتی توسیع ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کارنامہ کی وجہ سے تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ نمایاں اور سنہری حروف میں لکھا جاتا رہے گا۔ قبل ازیں مزار قائد پہنچنے پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے صدر مملکت ممنون حسین کا استقبال کیا اور ان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملی نغمے بھی پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :