لاہور : مودی نہایت منحوس اور خطرناک ہے ، شیخ رشید کی کہی گئی بات سچ ثابت ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 دسمبر 2015 13:48

لاہور : مودی نہایت منحوس اور خطرناک ہے ، شیخ رشید کی کہی گئی بات سچ ثابت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 دسمبر 2015 ء) : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مودی کو نہایت منحوس اور خطرناک قرار دیا تھا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا کہ اللہ ہی خیر کرے ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کے دورے پر تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم جہاں بھی گئے ہیں اپنے ساتھ نحوست ہی لے کر گئے ہیں۔ چونکہ ان کے ستارے خطرناک ہیں اسی لیے نریندر مودی جہاں بھی جاتے ہیں وہاں نحوست آ جاتی ہے ۔ شیخ رشید کی یہ بات سچ ثابت ہوئی اور گذشتہ رات اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.9 ریکارڈ کی گئی۔