ممتاز بھارتی اداکارہ سادھنا 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ہفتہ 26 دسمبر 2015 13:48

ممتاز بھارتی اداکارہ سادھنا 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) بھارت کی ممتاز اداکارہ سادھنا انتقال کرگئیں ان کی عمر 74سال تھی،سادھنا طویل عرصہ سے کینسر میں مبتلا تھیں اور ان کا آپریشن بھی ہوچکا تھا۔ سادھنا نے اپنے طویل کیرئر میں متعدد فلموں میں کام کیا۔فلم ’لو ان شملہ‘ سے انہیں مقبولیت حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ان کی مشہور فلموں میں پرکھ، ہم دونوں ،شری 420،میرے محبوب ،وقت اور وہ کون تھی شامل ہیں۔ وہ لیجنڈری اداکارہ کے طور پر جانی جاتی تھیں۔اْن کے بالوں کا اسٹائل سادھنا کٹ کے نام سے مشہور ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار شروع کر دیا ہے۔ سادھنا کی سال قبل دسمبر ہی میں ایک ایمر جنسی سرجری بھی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :