بھارتی اداکارہ نیتو کپور بھی فواد خان کی مداح بن گئی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 13:53

بھارتی اداکارہ نیتو کپور بھی فواد خان کی مداح بن گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) بھارت میں پاکستانی اداکار فواد خان کے پرستاروں کی کمی نہیں مگر اب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو کپور بھی ان کی مداح بن گئی ہیں ۔اداکار رشی کپور کی بیوی نیتو کپور نے اپنی بیٹی کے ہمراہ فواد خان کیساتھ سیفی لیکر انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اس موقع کو ’فین مومنٹ‘ بتایا ہے۔

(جاری ہے)

نیتو کی بیٹی ردھیما نے بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے فواد کے ساتھ سیلفی لی۔ دونوں نے یہ تصاویر فواد کی آنیوالی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے سیٹ پر لی۔ اس فلم میں فواد خان کے ہمراہ بولی وڈ اداکار سدہارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم اگلے سال 18 مارچ کو ریلیز کی جائے گی جس کے حوالے سے ہدایت کار کرن جوہر نے ٹوئٹر پر ٹویٹ بھی کی۔

متعلقہ عنوان :