کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی بسمہ کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 دسمبر 2015 13:55

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی بسمہ کے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 دسمبر 2015 ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری پروٹوکول کے سبب ہلاک ہونے والی 10 ماہ کی بسمہ کے گھر پہنچے۔ بسمہ کے گھر پہنچنے پر انہوں نے بسمہ کی ہلاکت پر اس کے والدین سے اظہارٍ تعزیت کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بسمہ کی ہلاکت کے بعد سینئیر رہنما نثار کھوڑو کی جانب سے دئے گئے بیان پر میں معذرت خواہ ہوں۔

(جاری ہے)

بسمہ کے گھر آمد پر بلاول بھٹو نے بسمہ کے والد فیصل کو سرکاری نوکری دلوانے اور آئندہ دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مجھے بسمہ کی ہلاکت پر شدید افسوس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب سے کوئی بھی تقریب کسی اسپتال میں منعقد نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی سول اسپتال آمد پر پروٹوکول کے پیشٍ نظر بسمہ کا علاج نہ ہو سکا جس کے باعث 10 ماہ کی بسمہ اپنے والد کے ہاتھوں ہی میں انتقال کر گئی تھی۔