باجی راؤ مستانی کیساتھ ریلیز ہونے کے باوجود ’دل والے‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 14:12

باجی راؤ مستانی کیساتھ ریلیز ہونے کے باوجود ’دل والے‘ 100 کروڑ کے کلب ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) شاہ رخ خان کی نئی فلم ’دل والے‘ نے بھارت میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان کی نئی فلم دل والے ، باجی راوٴ مستانی کیساتھ ریلیز کے باوجود بھی 100 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘ نے پہلے روز 21 کروڑ، دوسرے روز 20.09 کروڑ، تیسرے روز24 کروڑ، چوتھے روز 10.09 کروڑ، پانچویں روز 9.42، چھٹے روز 8.79 اور ساتویں روز 9.26 کروڑ کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 102.65 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے جبکہ فلم نے دنیا بھر سے بھی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔