پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز سے رابطہ کرلیا

ہفتہ 26 دسمبر 2015 14:14

پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز سے ..

کوئٹہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ٹیم مانیٹرنگ کیلئے ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز سے رابطہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی انتظامیہ ویو رچرڈز سے رابطے میں ہے اور 1 سے 2 روز میں ٹیم مانیٹرنگ کے حوالے سے معاملات طے پاجائیں گے ، اپنے دور کے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز نے 1974ء سے 1991ء کے دوران 121 ٹیسٹ اور 187 ون ڈے میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر رکھی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں انفرا اسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے فرنچائز کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ کوئٹہ سٹیڈیم زبوں حالی کا شکار ہے جس کے بعد امکان ہے کہ ٹیم کا بیس کیمپ حب سٹیڈیم ہوگا ۔ دوسری جانب پی ایس ایل کے دوران فرنچائز کی جانب سے بلوچستان کے سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز میں میچز کی سکریننگ کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ۔