پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل لاڑکانہ طلب

ہفتہ 26 دسمبر 2015 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج اتوار کو لاڑکانہ میں طلب کیا گیا ہے ،سی ای سی کا اجلاس پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت نوڈیرو ہاوٴس میں ہوگا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے نئے صدر کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹرین کی صدارت کا عہدہ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہوا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں پارٹی کی ازسر نو تنظیم سازی سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :