نریندر مودی سے نواز شریف کی والدہ کی ملاقات

ہفتہ 26 دسمبر 2015 15:19

نریندر مودی سے نواز شریف کی والدہ کی ملاقات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے دورہ لاہور کے دورانپاکستانی ہم منصب نواز شریف کی والدہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان امن کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزوزیراعظم نواز شریف کی والدہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے دورہ لاہور کے دوران ملاقات کی ہے اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف شہباز شریف اور فیملی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ،نواز شریف کی والدہ نے نریندر مودی کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرا اور انکے سامنے دنوں ممالک کے درمیان پر امن ماحول کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم نواز شریف کی والدہ نے نریندر مودی سے کہا کہ ہمیں مل جل کر رہنا چاہیے یہی دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے ۔

جس پر نریندر مودی مسکراٹیں بکھرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا کہ دیکھیں ہم تو اکھٹے ہیں ہم میں کوئی دوری نہیں