کوئی کھلاڑی پی سی بی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا :وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 دسمبر 2015 15:50

کوئی کھلاڑی پی سی بی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا :وسیم اکرم

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ون ڈے قائد اظہر علی اور سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ پی سی بی ڈکٹیٹ کرسکے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں لیجنڈری فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو تربیتی کیمپ یا قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہے جس پر کسی کو اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں بنتا ہے لہذا اظہر علی اور محمد حفیظ کے عامر کی وجہ سے تربیتی کیمپ میں شرکت نہ کر نے کا اعلان کرنا غلط ہے ۔