کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے طلبی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک دبئی روانہ ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 دسمبر 2015 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 دسمبر 2015 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کو دبئی طلب کر لیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک آصف علی زرداری سے دبئی میں اہم ملاقات کریں گے، ملاقات میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملاقات میں وزارت داخلہ کے رینجرز کے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جانا بھی متوقع ہے۔