محض اتفاق ہے یا کچھ ،عیسوی سال کی 26 تاریخ زلزلوں کے لحاظ سے انتہائی خطرناک، 18 زلزلے اور ایک سونامی آچکا
ہفتہ 26 دسمبر 2015 16:59
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) عیسوی سال کی 26 تاریخ زلزلوں کے لحاظ سے انتہائی خطرناک ہے۔ دنیا میں خوفناک زلزلے اور سونامی کی تاریخ کو دیکھا جائے تو سب 26 تاریخ کو آئے۔ سب سے خوفناک زلزلہ چین میں آیا جس کی شدت 7.8 تھی اور اس میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔یہ محض اتفاق ہے یا کچھ اور کہ دنیا میں آنے والے خوفناک زلزلوں کا سال کوئی بھی ہو مگر بربادی کی تاریخ 26 کو ہی رقم ہوئی۔
26 تاریخ کو 18 زلزلے اور 1 سونامی آچکا ہے۔ 26 دسمبر 1932 میں چین میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 70 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 26 دسمبر 1939 کو ترکی میں 7.7 شدت کا زلزلہ 41 ہزار افراد کی موت کا سبب بنا۔26 جنوری 1951 کو پرتگال میں 7.6 شدت کے خوفناک زلزلے میں 30 ہزار اموات ہوئیں۔(جاری ہے)
26 جولائی1976 کو چین میں7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا۔ 14 سے 16 سیکنڈ تک محسوس ہونے والے جھٹکوں میں 6 لاکھ 55 ہزار 5 سو افراد لقمہ اجل بنے۔
26 اکتوبر2003 ایران میں زلزلے سے 60 ہزار افراد جاں بحق ہوئے۔ 26 دسمبر 2004 کو بحرہند میں آنے والا سونامی 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو موت کی نیند سلا گیا۔26 فروری 2010 کو جاپان زلزلے سے لرز اٹھا۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی، سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔ 26 جولائی 2010 کو تائیوان میں آنے والے 6.5 کے زلزلے ہزاروں زندگیاں نگل گئے۔ جنوری 2011 کو بھارتی شہر گجرات میں 7.7 شدت کے زلزلہ میں 20 ہزار سے زائد افراد موت کی نیند سوئے۔ 26 اپریل 2015 کو نیپال زلزلے سے لرزا، 7.8 شدت کا زلزلہ 90 ہزار افراد کی جان لے گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.