کراچی، حضور اکرم ﷺ کی آمد سے انسانیت کو عروج ملا،علامہ غلام یٰسین گولڑوی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ کالونی بن قاسم ٹاون سے انجمن عاشقان رسول ﷺکے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس نکالا گیا جلوس کی قیادت اور خطاب کرتے ہوئے انجمن فیضان ختم نبوت کراچی کے امیر خطیب پاکستان علامہ غلام یسین گولڑوی نے کہا کہ آمد مصطفیﷺسے ظلمتیں دور ہوئی آپ خاتم النبیین بن کر دنیا میں تشریف لائے آپ کے بعد دنیا میں اورکوئی نبی نہیں آئے گا بارہ ربیع الاول کا دن بہت عظیم دن ہے آپ ﷺ کی آمد سے انسانیت کو عروج ملا ہے اور آپ ﷺہی محسن انسانیت ہے اﷲ تعالی نے آپ پر قرآن پاک کو نازل کیا ہے جس سے حق و باطل کو واضح کیا گیا ہے آپ ﷺکی تعلیمات کامیاب زندگی گذارنے کا بہترین ذریعہ اور رحمت ہی رحمت ہے آپ ﷺ کی سیرت وصورت بے مثل و بے مثال ہے آپ ﷺکے اخلاق کوخلق عظیم کہا گیا ہے آپ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے لاکھوں انسان رہنماء بن گئے عرب کے اندر قدیم جھگڑوں کو آپ نے ختم کیا جلوس سے علامہ افتخار احمد نقشبندی ،علامہ عبد الجبار چشتی ،علامہ صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی ،محترم صوفی ارشد منیر ،محترم صوفی غلام مرتضی گوگا،علامہ عبد الباسط محمود، علامہ عبد السمیع نیازی،علامہ سید اصغر علی شاہ ،علامہ ایاز عطاری ،علامہ غوث بخش مہروی ،علامہ رشید احمد گولڑوی ، حاجی محمد عظیم گولڑوی ،چوہدری ذولفقار علی بھٹو، ،صاحبزادہ حافظ فیاض گولڑوی ،صاحبزادہ حافظ ریاض گولڑوی ،محمد فیضان گجر،ملک ریحان ،محمد جنید گجر، ،ودیگر نے خطاب کیااس موقع پر انجمن فیضان ختم نبوت کراچی کے تحت عید میلادالنبی کے جلوسوں کا بھر پور استقبال کیا گیا مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے لانڈھی کیٹل کالونی روڈ نمبر ۱روڈنمبر ۲روڈ نمبر ۳روڈنمبر ۴ پر شرکاء کا بھر پور استقبال کیا گیا اورشرکائے جلوس پر گلپاشی کی اور دودھ کی شربت ،مٹھائی اورلنگر تقسیم کیا گیاانجمن فیضان ختم نبوت کراچی کے مرکزی استقبالیہ کیمپ پر ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مولانا غلام غوث گولڑوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات گرامی اﷲ تعالی کی عظیم نعمت ہے اﷲ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا آپ ﷺکی تعلیمات سے زندگی کے ہر پہلو پر رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے شرکاء ،نعرہ تکبیر اﷲ اکبر ،نعرہ رسالت یارسول اﷲ ،غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے ،لبیک یارسول اﷲ،ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہے ،سرکار کی آمد مرحبا،آقا کی آمد مرحبا کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :