کراچی،پاکستان میں نظام مصطفےٰ ﷺ نافذ کرکے دم لیں گے، شبیر ابوطالب
ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:39
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) جمعیت علماء پاکستان کا مرکزی جلوس مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شبیر ابوطالب ودیگر علماء ومشائخ کی قیادت میں ککری گراؤنڈ سے برآمدہوااور مزارچھٹن شاہ باباؒ ،بولٹن مارکیٹ،ڈینسوہال ،سعید منزل، تبت سینٹرسے ہوتاہوا نورانی چورنگی(نمائش ) پر اختتام پذیر ہوا۔ ایم اے جناح روڈ پر عیدمیلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے جے یوپی کے مرکزی رہنما شبیر ابوطالب ، صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ سید عقیل انجم قادری ودیگر نے کہاکہ پاکستان میں نظام مصطفےٰ ﷺ نافذ کرکے دم لیں گے،ملک ہمارے آباء واجداد نے بنایاتھااپنے بزرگوں کے مزارات اور خانقاہوں کا تحفظ کریں گے، میلادمناناہمارے خون میں شامل ہے،آج ملک بھر میں باالخصوص کراچی کی سڑکوں پر عوام اہلسنّت کا ٹھاٹھیں مارتاسمندراس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم عشق مصطفےٰ ﷺ سے مالامال ہے اور جس قوم کے پاس رسول اﷲ ﷺ کا عشق ہے اسے دنیاکی کوئی طاقت دبانہیں سکتی، فروعی مسائل میں فتوے دینے والے سعودی مفتیء اعظم اور حرمین الشریفین کی آمدن پر پلنے والے حکمران گستاخان رسول کے خلاف واضح مؤقف اختیارکیوں نہیں کرتے؟مسلم ممالک فرانس اور دیگر گستاخ سے سفارتی تعلقات منقطع کریں، تحفظ ناموس رسالت کے لئے اوآئی سی وعرب لیگ اپناکرداراداکریں،تحفظ ناموس مصطفےٰ کے جذبے نے پوری امّت کو متحد کردیاہے، غازی ملک ممتازحسین قادری امت مسلمہ کا ہیروہے، ان کے ساتھ مجرموں والاسلوک نہ کیاجائے،پاکستانی حکمران دینی حمیت وغیرت کا مظاہرہ کریں اور غازی ممتازحسین قادری کو فی الفوررہاکریں، انقلاب نظام مصطفےٰ اس ملک کا مقدر ہے۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.