کراچی، تفریق و انتشار پر مبنی اقدامات نے امت کو نقصان سے دوچار کیا ہے،قاری محمد یعقوب شیخ

ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی رہنما اور تحریک حرمت رسولﷺ کے سیکرٹری جنرل قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ تفریق و انتشار پر مبنی اقدامات نے امت کو نقصان سے دوچار کیا ہے۔ حکومتیں و پالیسی ساز ادارے مغربی نظریات اپنانے سے گریز کریں۔ سیاسی بے یقینی اور فرقہ وارانہ تشدد کے ہوتے ہوئے پرامن فضا قائم نہیں کی جاسکتی۔

شخصی نظریات پروان چھڑاکر تفریق پیدا کرنے کی کوششیں ہرگز سود مند نہیں۔ آگے بڑھنے کے لیے فرقوں اور گروہ بندی سے نکل کر اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا۔ وہ گزشتہ روز جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لسانی و گروہی تفریق سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اتحاد و اتفاق سے ہی اسلام اور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ آپس میں ٹکراؤ سے دشمن قومیں فوائد سمیٹتی ہیں۔ امت مسلمہ میں اختلافات کا دائرہ جتنا وسیع ہوگا شدت بھی اتنی ہی زیادہ بڑھے گی۔ اقتدار کو دوام دینے کے لیے اجتماعی مفادات پر ذاتیات کو ترجیح نہ دی جائے۔ قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ جب ہم برادریوں اور خاندانوں میں تقسیم ہوں گے تو عروج حاصل نہیں کرسکیں گے۔

سیاسی و لسانی بنیادوں پر تقسیم ہی مسلمانوں کے اقتدار کے خاتمے کا سب سے بڑا سبب بنا تھا۔ شخصی نظریات پروان چھڑاکر تفریق پیدا کرنے کی کوششیں ہرگز سود مند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ نے زندگی ایک نعمت کے طور پر دی ہے۔ اسے بغاوتوں کی نذر کرکے اپنے قیمتی ایام ضائع نہ کریں۔ اسلام ہی ہماری کامیابی کا ذریعہ ہے۔ جو ہر موڑ پر ہمیں بہترین رہنمائی فرام کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :