رینجرز کا نیوکراچی اورلیاری میں ٹارگٹڈ وسرچ آپریشن

سیاسی پارٹی اورگینگ وار سے تعلق رکھنے والے 11ملزمان گرفتار،اسلحہ اوردستی بن برآمد

ہفتہ 26 دسمبر 2015 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 دسمبر۔2015ء) رینجرز نے نیوکراچی اورلیاری میں ٹارگیٹڈ اورسرچ آپریشن کے دوران سیاسی پارٹی اورگینگ وار سے تعلق رکھنے والے 11ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ اوردستی بن برآمد کرلئے ،تفصیلات کے مطابق رینجرز اورپولیس نے نیوکراچی گودھراکیمپ میں سرچ آپریشن کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت 6ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے دودستی بم کلاشنکوفیں،ٹی ٹی پستول ،گولیاں اورموٹرسائیکل برآمدکرلی ،ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والے ٹارگٹ کلرپولیس اہل کاروں اوردیگر افراد کے قتل میں ملوث ہیں ،ذرائع کے مطابق کارروائی میں پولیس کے ریپڈریسپانس فورس نے بھی حصہ لیا جبکہ مذکورہ آپریشن کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 5ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ پکڑے جانے والے ملزمان کوپوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا،ذائع کے تین ملزمان کوعیدولین جبکہ دوملزمان کوسنگولین سے پکڑا گیا اورپکڑے جانے والے ملزمان کوتعلق گینگ وار غفار ڈگری گروپ سے بتایاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :