مسجد حرام میں معتمرین کیلئے 30 جدید سروسز کا تحفہ

معتمرین کیلئے مسجد حرام میں انٹرنیٹ اور موبائل چارجنگ کی بھی سہولت میسر ہوگی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 19:31

مسجد حرام میں معتمرین کیلئے 30 جدید سروسز کا تحفہ

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کی حکومت حج بیت اﷲ اور عمرہ کی سعادت کے لیے دنیا کے کونے کونے سے آنے والے اﷲ کے مہمانوں کی سہولت کی خاطر جہاں مسجدحرام کی توسیع کے ایک تاریخی منصوبے پر کام کررہی ہے وہیں معمترین کے لیے سال بھر کے دوران تیس جدید سہولیات کی فراہمی کا بھی پیکج تیار کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق متنوع سہولیات کے ضمن میں متعدد سہولیات جاری کردی گئی ہیں جب کہ بعض تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

کچھ سروسز حرم شریف کے مختلف حصوں میں باہم مربوط ہیں جب کہ بعض الگ الگ سروسز بھی مہیا کی گئی ہیں اور انہیں حرم کے باہر کے مقامات پر مہیا کیا گیا ہے۔مسجد حرام میں سروسز کی فراہمی سے متعلق ادارے کے سیکرٹری مشہور المنعمی کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں مہیا کردہ سہولیات میں غیرمعمولی جدت لائی جا رہی ہے تاکہ زائرین کعبہ کو زیادہ سے زیادہ آسانی اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں المنعمی کا کہنا تھا کہ مسجد حرام میں جدید ترین تیس سہولیات کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے سال بھر جاری رہیں گی۔ ان میں نابینا افراد کے لیے برئیل سسٹم کے ذریعے قرآن پاک کی تلاوت، اسمارٹ موبائل فون ایپلی کیشنز،حرم کی حدود میں مفت انٹرنیٹ سروسز اور موبائل فون کی چارجنگ کی سہولت جیسی سہولیات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :