پبلک ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے شہر میں بڑی بسیں چلائی جائیں،پاسبان
ہفتہ 26 دسمبر 2015 20:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء)پاسبان پاکستان کے نائب صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سال کے اختتام کے باوجود کرایوں میں کمی کے حکم نامے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شام ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ شہر کی سڑکوں سے غائب ہوجاتی ہیں اور شہری سفر کیلئے بس اسٹاپوں پر گھنٹوں انتظار کرتے ہوئے نظرآتے ہیں جو کہ سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، صوبائی وزارت ٹرانسپورٹ اور صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو نظر نہیں آتے۔
انہوں نے سوال کیا کہ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو کیا اس بات کا علم ہے کہ اس وقت کراچی میں کس کس روٹ پر کتنی بسیں، ویگنیں اور کوچیں چل رہی ہیں اور کیا یہ پبلک ٹرانسپورٹ شہر کی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے اور کیا شہریوں سے مقرر کردہ سرکاری لسٹ کے مطابق کرایہ وصول کیا جارہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزارت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو مقررکردہ سرکاری کرایوں پر عملدرآمد کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اس لئے ویگن اور کوچوں کے مالکان مسافروں سے نہ صرف من ماناکرایہ وصول کررہے ہیں،بلکہ حکومت کے مقررکردہ روٹ سے ہٹ کر من مانے روٹوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی چلائی جارہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.