سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوسکی

ہفتہ 26 دسمبر 2015 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء)کراچی کے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیم کو بیرون ملک سے واپس آہوئے دو ماہ گزر گئے، لیکن تاحال تحقیقاتی کمیٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوسکا،ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے دو ماہ قبل رپورٹ تمام اعلیٰ افسران کو بھیج دی تھی ، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم فیکٹری مالکان اور ملازمین کے بیانات بھی موجود ہیں م اس کے علاوہ واقعے کی فارنسک رپورٹ بھی تحقیقاتی رپورٹ میں شامل کی گئی ہے،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رپورٹ میں فیکٹری کے مالکان عزیر بھائیلہ ، ارشد بھائیلہ اور شاہد بھائیلہ کو ملنے والی ھمکیوں کا بھی ذکر گیا ہے۔