Live Updates

لودھراں الیکشن سے ثابت ہوگیا 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ٹھیک نہ ہونے کے باجود تسلیم کیا، الیکشن ٹربیونل کے نتائج کے تحت4میں سے3وکٹیں گرگئیں،پاکستان کی کسی سیاسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے،کپتان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آتا ، چند لوگوں کے کہنے پر کسی لیڈر کو نہیں ہٹاؤں گا ، پارٹی الیکشن آنے والے ہیں، احتجاج کرنے والوں کو لیڈر منتخب کرنے کا مو موقع ملے گا

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کراچی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 26 دسمبر 2015 20:12

لودھراں الیکشن سے ثابت ہوگیا 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،جوڈیشل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ2013کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا پھر بھی قبول کیا، الیکشن ٹربیونل کے نتائج آئے چارمیں سے3وکٹیں گرگئیں،پاکستان کی کسی سیاسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے،کپتان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آتا ، چند لوگوں کے کہنے پر کسی لیڈر کو نہیں ہٹاؤں گا ، پارٹی الیکشن آنے والے ہیں احتجاج کرنے والے لوگوں کو اپنے لیڈر منتخب کرنے کا موقع ملے گا ۔

وہ ہفتہ کو یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ لودھراں الیکشن جیتنے پر سب کو مبارک ہو۔اس الیکشن سے ثابت ہوگیا کہ2013کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا پھر بھی قبول کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے نتائج آئے چارمیں سے3وکٹیں گرگئیں،پاکستان کی کسی سیاسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عمرا ن خان کے خطاب سے قبل کارکنوں نے شدیداحتجا ج کرتے ہوئے مقامی قیادت کے خلاف نعر ے بازی شروع کردی جس پر اپنے کارکنوں سے مخاطب ہوکر عمرا ن خان نے کہاکہ کپتان کبھی بلیک میل نہیں ہوتا،یہ مت سمجھنا کہ100لوگ مجھ کو مل کر ڈرادینگے، احتجاج کی ضرورت نہیں ہے2،3ماہ میں پارٹی انتخابات ہونے والے ہیں جس میں آپ لوگوں کو اپنی لیڈرشپ چُننے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہی احتجاج کرتی ہیں،مری ہوئی قومیں احتجاج نہیں کرتیں۔یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ زندہ قوموں میں سے ہو۔عمران خان نے کہا کہ پہلے کراچی میں میٹنگ سے پہلے سردرد کی گولی کھاناپڑتی تھی،جب بھی میں کراچی آتا تھا ایک گروپ شدید احتجاج کرتاتھا۔ سارے پاکستان کی تحریکیں کراچی سے شروع ہوتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی اشرف قریشی کو خودنہیں دیکھا،آخر میں اشرف قریشی کو کراچی کا صدربنا دیا مگر وہ پھر بھی خوش نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی اشرف قریشی کو خوش نہیں دیکھا۔کراچی میں لسانیت کی سیاست نے تحریکوں کو ختم کیا،عمران خان نے شورمچاتے کارکنوں سے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ آپ15لوگ شورمچاکر اور احتجاج کرکے کسی لیڈر کو ہٹا دیں گے،یادرکھوآپکا کپتان کبھی بلیک میل نہیں ہوتا۔پارٹی انتخابات آرہے ہیں آپ لوگ اپنی مرضی کا لیڈر منتخب کرسکتے ہیں میں اپنی مرضی کا لیڈر تم لوگوں پر تعینات نہیں کروں گااورنہ ہی آپ لوگوں سے ڈر کے علی زیدی کو نکالوں گا،اس انتخاب میں آپ لوگوں کو اپنی مرضی کا ضلعی صدر منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات