آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 سینچریاں اسکور کرنے والا پہلا ملک بن گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 دسمبر 2015 20:57

آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 سینچریاں اسکور کرنے والا پہلا ملک بن گیا

میلبرن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26دسمبر 2015 ء) آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 سینچریاں اسکور کرنے والا پہلا ملک بن گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی 137 سالہ تاریخ میں آسٹریلیا پہلی ٹیم بن گئی ہے جس کے بلے بازوں کی جانب سے مجموعی 1 ہزار سینچریاں اسکور کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کو یہ اعزاز ان کے بلے باز عثمان خواجہ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سینچری اسکور کرنے بعد حاصل ہوا۔ اس فہرست میں انگلینڈ 964 سینچریوں کیساتھ دوسرے، بھارت 688 سینچریوں کیساتھ تیسرے جبکہ پاکستان 543 سینچریوں کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ میں 1000 سینچریاں اسکور کرنے والا پہلا ملک بن گیا

متعلقہ عنوان :