امن وامان کے نام پر سندھ پر چڑھائی کی گئی ہے ،آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،آصف زرداری

ہم آئینی اصولوں کو پامال نہیں ہونے دینگے ، دہشتگردوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر پیغام

ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:11

امن وامان کے نام پر سندھ پر چڑھائی کی گئی ہے ،آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امن وامان کے نام پر سندھ پر چڑھائی کی گئی ہے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے لیکن ہم آئینی اصولوں کو پامال نہیں ہونے دینگے ، شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ امن وامان کے نام پر سندھ پر چڑھائی کی گئی اور آئینی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے پیپلز پارٹی کسی کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دے گی اور کارکنوں اور عوام کی مدد سے آئین اور قانون کو سربلند رکھے گی انہوں نے کہا کہ انتہا پسند مذہب کے نام پر ریاست پرقبضہ کرکے خود ساختہ خلاف قائم کرنا چاہتے ہیں ان کا ایجنڈا داعش ، کینیا کے الشباب اور نائیجیریا کے بوکو حرام سے مختلف ہیں پیپلز پارٹی دہشتگردوں کے اس منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور انتہا پسندوں کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ آئینی جمہوری اور انسانی حقوق کے لئے نظیر شہید کے عزم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں