شفاف سسٹم بنائیں گے ، نیا ٹیلینٹ میرٹ کی بنیاد پر سامنے لایا جائے گا، بریگیڈیئر (ر)خالد کھوکھر

ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء ) پاکستان ہاکی فیڈدیشن کے صدر رٹائرڈ بریگیڈیئر خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم شفاف سسٹم بنائیں گے جس کے تحت نیا ٹیلینٹ میرٹ کی بنیاد پر سامنے لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کراچی کے نجی ہوٹل میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی منعدقدہ پریس کانفرینس میں پی ایچ ایف کے صدر رٹائرڈ برگیڈیئر خالد کھوکر ، جنرل سیکریٹری شہباز سینئر سمیت مختلف اراکین نے شرکت کی۔

رٹائرڈ برگیڈیئر خالد کھوکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر صوبے میں سیکریٹریز پر مشتمل ا?ئینی کمیٹی تشکیل دیں گے جن کے موقف کو فیڈریشن کے منظور کرنے کے بعد آئینی شکل دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ شفاف سسٹم تشکیل دیا جائے گا جس میں انٹر لیول پر میرٹ کی بنیاد پر نئے ٹیلینٹ کو ٹیم کا حصہ بنایاجائے گا۔