اہل اور دیانت دار قیادت ہی ملک اور قوم کی کامیابی اور فلاح کی ضمانت ہے ،حافظ نعیم الرحمن
عوامی رابطہ مہم ،انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ،گلشن اقبال میں جماعت اسلامی ضلع شر قی کے اجتماع ارکان سے خطاب
ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) اہل اور دیانت دار قیادت ہی ملک وقوم کی کامیابی اور فلاح کی ضمانت ہے کارکنان کی گھرگھررابطہ مہم عوامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ،جدوجہد اورکوششیں جاری رہنی چاہئیں ،تنظیم ،دعوت اور تربیت کے نظام میں بہتری کامیابی کے لیے ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے اجتماع ارکان منعقدہ مسجد اقصی گلشن اقبال میں اراکین سے خطاب کے دوران کیا ۔
اجتماع میں امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق ممبر سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،قیم ضلع نعیم اختر ،نائب امرائے ضلع سید افتخاراحمد ،توفیق الدین صدیقی ،مرتضی غوری ،نائب قیم عظمت اﷲ خان بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ معاشرے میں خیروشرکی طاقتوں کے مابین کشمکش جاری ہے ،خیرکی قوتوں کو دوام بخشنے میں جماعت اسلامی کا کردارنمایاں رہنا چاہیے ۔
بلدیاتی انتخابات میں کارکنان کی محنت وسعی کے نتیجے میں ہم نے اپنی حیثیت اور شناخت کومنوایا ۔ عوامی رائے ہموار کرنے کے لیے جدوجہد وکوشش کوجاری رکھنے کی ضرورت ہے ،ہم اور آپ مل کر ہی معاشرے میں تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں ۔اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے محمد یونس بارائی نے کہا کہ جائزے کے فورم میں سیکھنے کے مواقع میسر آتے ہیں ۔شعبہ تنظیم ،دعوت اور تربیت کا نظام مزیدبہتری کا خواہاں ہے اور یہ کارکنان اور ذمہ داران جماعت کی صلاحیتوں کا امتحان ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
-
سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا دشمنی کی بنا پرقتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہورپولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسی سی پی او لاہور کی زیرنگرانی موٹرسائیکل سواروں میں خونی ڈورسے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرزکی مفت تقسیم
-
لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
-
گندم کی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بناء پر ضائع ہو جاتا ہے،رپورٹ
-
واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
-
پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے،جام کمال خان
-
این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کردی گئی
-
وزیراعلی پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.