عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال
میرپور ماتھیلو کو 6 ماہ میں بہتر کیا جائے گا، میجر جنرل فیض حمید
ہفتہ 26 دسمبر 2015 22:13
گھوٹکی ۔ 26 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 دسمبر۔2015ء) جی او سی 16 ڈویژن پنو عاقل کینٹ میجر جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ ضلع کی عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے مطالبہ پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور ماتھیلو کو 6 ماہ میں بہتر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی روم میرپور ماتھیلو میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد طاہر وٹو، ایس ایس پی ثاقب سلطان محمود اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے عملداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مریضوں کے علاج کیلیے اسپتالوں کو فنڈز دیئے جاتے ہیں اس کے باوجود مریضوں کا علاج بہتر نہیں ہو رہا اس لئے ضلعی انتظامیہ کی خواہش پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور ماتھیلو کی انتظامیہ سے میڈیکل ونگ 16 ڈویژن پنو عاقل کینٹ کی جانب سے 6 ماہ تک مکمل تعاون کیا جائے گا تاکہ ضلع گھوٹکی کے مریضوں کو اپنے ہی ضلع میں صحت کی بہتر سے بہتر سہولتیں مل سکیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.