وزیر اعظم کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی مہر النسا ء پیا گھر سدھار گئیں‘ولیمہ (کل ) ہوگا، دولہا راحیل منیر کابارات کے ساتھ جاتی امراء آمد پر وزیر اعظم ‘وزیر اعلیٰ پنجاب اور کیپٹن (ر) محمدصفدر سمیت فیملی کے دیگر افراد کی جانب سے استقبال ، بارات پرپھولوں کی پتیاں نچھاور،باراتیوں کی دیسی مرغ قورمے، بریانی اور پیٹھے کے حلوے سے تواضح ،کشمیری چائے بھی پیش
ہفتہ 26 دسمبر 2015 23:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی مہر النساء ہفتہ کے روز پیا گھر سدھار گئیں، دولہا راحیل منیر برات کے ساتھ جاتی امراء پہنچے تو وزیر اعظم میاں محمد نوازشر یف‘وزیر اعلی شہبا زشر یف اور کیپٹن (ر) محمدصفدر سمیت فیملی کے دیگر افراد نے استقبال کیا جبکہ بارات پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں‘ باراتیوں کی ون ڈش سے تواضع کی گئی اور انہیں کھانے میں دیسی مرغ کا قورمہ، بریانی اور پیٹھے کا حلوہ پیش کرنے کے علاوہ کشمیری چائے سے تواضع کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشر یف کی نواسی اور مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی صاحبزادی مہر النساء کی معروف کاروباری شخصیت میاں منیر احمد کے بیٹے راحیل منیر سے شادی ہوئی ہے اور ہفتے کو انکی رخصتی کر دی گئی۔(جاری ہے)
راحیل منیر بارات لے کر جاتی عمرہ پہنچے تو دلہن کے گھر والوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا اور پھول نچھا ور کیے‘بارات کی تقریب میں وزیر اعظم میاں نواز شریف ،کلثوم نواز ،میاں شہباز شریف،حسن نواز ،حسین نواز ،مریم نواز ،کیپٹن صفدر اور حمزہ شہباز شریف سمیت عزیز و اقارب شریک ہیں۔
اس موقع پر موسیقی کا بھی خاص اہتمام کیا گیا اور (کل) اتوار کو ولیمہ ہوگا۔ یارہے کہ مہرالنسا صفدر کا نکاح ماہ رمضان میں مسجد نبوی میں انجام پایا تھااور شرعی حق مہر مقرر کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.