Live Updates

سال 2015 میں 50 پارلیمنٹیرینز نے چپ کا روزہ نہ توڑا، سب سے بڑا نام ہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا جو 6 ماہ تک روٹھ کر ایوان سے باہر بیٹھے رہے، واپس لوٹے بھی تو ایک لفظ نہ بولے، حمزہ شہباز بھی ایوان سے ناراض رہے تو سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے بھی پورا سال چپ کا روزہ نہ توڑا، چوہدری پرویز الہٰی نے بھی سال بھر ایوان میں کچھ نہ کہا،پیپلز پارٹی کی اہم ترین شخصیت فریال تالپور بھی سال بھر ایوان میں گونگے بن کر بیٹھے رہنے والے پارلیمنٹرینز میں شامل رہیں

ہفتہ 26 دسمبر 2015 23:05

سال 2015 میں 50 پارلیمنٹیرینز نے چپ کا روزہ نہ توڑا، سب سے بڑا نام ہے تحریک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26دسمبر۔2015ء) سال 2015 میں 50 اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں ایک لفظ بھی نہ بولے، ان میں وہ پارلیمینٹرینز بھی شامل ہیں جنہوں نے پورا سال ایوان سے باہر ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کرنے میں ایک دن بھی ناغہ نہ کیا۔تفصیلات کے مطابق 2015ء کے دوران بڑے بڑے سیاستدانوں کی زبانوں پر تالے پڑے رہے، باہر جوہر خطابت دکھائے مگر ایوان میں چپ سادھے بیٹھے رہے، قانون سازی کا مطالبہ کیا، نہ عوامی مسائل پر آواز بلند کی۔

(جاری ہے)

ان 50 سیاستدانوں میں سب سے بڑا نام ہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا جو چھ ماہ تک روٹھ کر ایوان سے باہر بیٹھے رہے، واپس لوٹے بھی تو ایک لفظ نہ بولے۔ ہر جلسے میں عمران خان کو للکارنے والے حمزہ شہباز بھی ایوان سے ناراض رہے تو سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے بھی پورا سال چپ کا روزہ نہ توڑا۔اور تو اور چوہدری پرویز الہٰی نے بھی سال بھر ایوان میں کچھ نہ کہا۔ پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھنے والی پیپلز پارٹی کی اہم ترین شخصیت فریال تالپور بھی سال بھر ایوان میں گونگے بن کر بیٹھے رہنے والے پارلیمنٹرینز میں شامل رہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات