رمیز راجہ اور محمد یوسف کا سپورٹس شو میں جھگڑا

muhammad ali محمد علی اتوار 27 دسمبر 2015 00:09

رمیز راجہ اور محمد یوسف کا سپورٹس شو میں جھگڑا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26دسمبر 2015 ء) رمیز راجہ اور محمد یوسف کا سپورٹس شو میں جھگڑا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی سپورٹس چینل جیو سوپر کے ایک پروگرام میں افسوسناکواقعہ پیش آیا ہے۔ پروگرام میں پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ اور محمد یوسف کو مدعو کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر دونوں کے درمیان تلخی پیدا ہو گئی جس پر دونوں جانب سے سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ محمد یوسف کو داڑھی رکھ کر جھوٹ نہیں بولنا چاہیے، وہ جتنے بڑے کرکٹر ہیں سب ان کی حقیقت جانتے ہیں۔ جواب میں محمد یوسف نے رمیز راجہ کو کہا ہے کہ وہ ایک گھٹیا اور مکار آدمی ہیں جنہیں سوائے انگریزی بولنے کے اور کچھ نہیں آتا۔

متعلقہ عنوان :