سوناکشی کی فلم ’’تیور ‘‘ نے باکس آفس پر40کروڑ کا بزنس کیا

ارجن رام پال اور جیکولین فرنانڈس کی فلم رائے نے صرف اٹھاون کروڑ روپے کمائے

اتوار 27 دسمبر 2015 11:22

سوناکشی کی فلم ’’تیور ‘‘ نے باکس آفس پر40کروڑ کا بزنس کیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) سوناکشی کی فلم ’’تیور ‘‘40کروڑ ، جیکولین فرنانڈس کی رائے 58 کروڑ ، ممبئی ویلوٹ نے باکس آفس پر صرف 30 کروڑ کا بزنس کیا- بالی ووڈ میں اس سال بڑے بجٹ سے بننے والی کئی فلمیں اپنی لاگت بھی پوری نہ کر پائی ۔ بالی ووڈ کی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا کی فلم تیور چالیس کروڑ کے بجٹ سے بنی لیکن صرف انتالیس کروڑ کا بزنس کر پائی ۔

(جاری ہے)

خوبصورت موسیقی سے سجی ارجن رام پال اور جیکولین فرنانڈس کی فلم رائے نے صرف اٹھاون کروڑ روپے کمائے ۔ دو ہزار چودہ کے بلاک بسٹر ہیرو رنبیر کپور کی فلم بمبئی ویلوٹ صرف تیس کروڑ کما پائی ۔ سورج پنچولی اور سنیل شیٹھی کی بیٹی کی فلم ہیرو بھی باکس آفس پر بری طرح پٹ گئی ۔ ملکہ حسن ایشوریا رائے کی فلم جذبہ تیس کروڑ کی لاگت سے بنی اور باکس آفس پر 33 کروڑ کمانے کے بعد دم توڑ دیا ۔ شاندار ، ہماری ادھوری کہانی ، کٹی بٹی اور آل اِز ویل بھی دو ہزار پندرہ کی ناکام فلمیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :