اجے دیوگن بھی اکشے کمار کے نقش قدم پر چل پڑے
نئی فلم ’’شیوے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انھوں نے کچھ خطرناک اسٹنٹ کیے ہیں
اتوار 27 دسمبر 2015 11:25
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن بھی اکشے کمار کے نقش قدم پر چل پڑے اور اپنی نئی فلم ’’شیوے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران انھوں نے کچھ خطرناک اسٹنٹ کیے ہیں-اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انھیں ایک رسی کے ذریعے پہاڑ سے لٹکتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے-تصویر کے ساتھ اجے نے لکھا کہ اس اسٹنٹ کے ذریعے میں اپنے بلندی کے خوف پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہوں-اجے دیوگن اور ان کی ٹیم نے گذشتہ ہفتے اپنی ایکشن فلم کی شوٹنگ مکمل کی تھی، جس کے بعد اداکار نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی تھی-'شیوے' ایک مکمل طور پر ایکشن سے بھرپور فلم ہے جس کی شوٹنگ کے دوران کرینوں کا بہت استعمال کیا گیا-ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک اور تصویرمیں اجے کو بہت ساری کرینوں کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ساتھ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ان کرینوں کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی تعمیراتی سائٹ یا ناسا آپریشن ہے، لیکن دراصل یہ 'شیوے' کی شوٹنگ کا ایک منظر ہے-فلم’’شیوے‘‘ میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایات بھی انھوں نے ہی دی ہیں. فلم میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی بھتیجی سائشاسہگل بھی نظر آئیں گی جو ان کی پہلی بولی وڈ فلم ہے-ایکشن سے بھرپور یہ فلم اگلے برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.