امریکن /فنش3Dاینی میٹڈایکشن فلم دی اینگری برڈز کا نیاٹریلر جاری

جان کوہن اور کیتھرین ونڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم آئندہ برس 20مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 27 دسمبر 2015 11:25

امریکن /فنش3Dاینی میٹڈایکشن فلم دی اینگری برڈز کا نیاٹریلر جاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن /فنش3Dاینی میٹڈایکشن فلم دی اینگری برڈز کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کلے کیٹس اور فرجل ریلے کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردار اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دیں گے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں جیسن سیڈیکش،جوش گیڈ،ڈینی مک برائیڈ،بل ہیڈر،مایا روڈولف اور ٹونی ہیل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔جان کوہن اور کیتھرین ونڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم آئندہ برس 20مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :