ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے سے ہی ممکن ہے ‘ مہوش حیات

تعلیم کی کمی سے معاشروں کے اندر افراتفری ، ابتری اور دہشت گردی کے رحجان کو فروغ ملتا ہے

اتوار 27 دسمبر 2015 11:54

ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے سے ہی ممکن ہے ‘ مہوش حیات

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء ) ٹی وی کی نامور اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے سے ہی ممکن ہے ،تعلیم کے شعور سے باعزت معاشرے بنتے ہیں اور تعلیم کی کمی سے معاشروں کے اندر افراتفری ، ابتری اور دہشت گردی کے رحجان کو فروغ ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران اداکارہ نے کہاکہ جہاں عزت نہ ملے وہاں نہیں جاناچاہیے ،بھارت میں ہمارے فنکاروں اور شاعروں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتاہے وہ قابل مذمت ہے ۔

میری ذاتی رائے ہے کہ فنکار اورفن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر فنکار کیلئے عزت اور احترام زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ٹی وی ڈراموں کامعیار دیگر ممالک کے ڈراموں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے اور وہ دن دورنہیں جب پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری ترقی کے منازل طے کرتی ہوئی بین الاقوامی معیار کے ڈراموں کی صف میں شامل ہوجائے گی ۔