قومی خواتین ٹیم کے چناؤ کیلئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز (کل) ہوں گے

اتوار 27 دسمبر 2015 12:27

قومی خواتین ٹیم کے چناؤ کیلئے ایک روزہ اوپن ٹرائلز (کل) ہوں گے

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 دسمبر۔2015ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خواتین ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ اوپن ٹرائلز (کل) پیر کو صبح دس بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال گراؤنڈ پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے مطابق ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی۔ منتخب ٹیم سیف گیمز میں شرکت کرے گی۔