یوراج سنگھ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم

اتوار 27 دسمبر 2015 12:31

یوراج سنگھ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم

نئی دہلی ۔ 27 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 دسمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے ٹیم میں واپسی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کارکردگی کی بدولت سلیکشن کو درست ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔ یوراج سنگھ کو آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، انہوں نے 2014 ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آخری بار بھارت کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں یوراج سنگھ نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ دوبارہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹ پہنے گے، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں واپسی کیلئے سخت محنت کی اور اپنی عمدہ کارکردگی کا بدولت سلیکشن کو درست ثابت کرنے کی کوشش کروں گا۔ یوراج سنگھ نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کا حصہ نہ بننے پر مایوسی ضرور ہوئی ہے تاہم وہ سخت محنت اور کارکردگی کی بدولت بہت جلد ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز چیلنجنگ ہوں گی، ٹی 20 کرکٹ آسان نہیں تاہم وہ اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :